Adil Shahzad | Organizer
Adil Shahzad | Organizer
میرا نام عادل شہزاد ہے اور میں پاکستان سے ہوں۔
میں کوئی امیر آدمی نہیں ہوں اور نہ ہی میرے پاس کوئی بڑا سہارا ہے۔ میں ایک عام سا انسان ہوں جو محنت اور ایمانداری سے اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے پیروں پر کھڑا ہو سکوں اور کسی پر بوجھ نہ بنوں۔
کافی عرصے سے میں کوشش کر رہا ہوں، مختلف چھوٹے کام کیے، لوگوں سے سیکھا، منصوبہ بنایا، مگر سب سے بڑی رکاوٹ سرمایہ (پیسوں) کی کمی ہے۔
میں کسی عیاشی کے لیے نہیں بلکہ اپنی روزی حلال کمانے کے لیے 2000 ڈالر اکٹھے کرنا چاہتا ہوں، تاکہ:
ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کر سکوں
اپنے خاندان کی ذمہ داریاں نبھا سکوں
مستقبل میں دوسروں کے لیے بھی روزگار کا ذریعہ بن سکوں
میں وعدہ کرتا ہوں کہ اگر اللہ نے آپ کے ذریعے میری مدد کر دی تو میں:
اس رقم کو ایمانداری سے استعمال کروں گا
اپنے کام کی باقاعدہ اپڈیٹس دیتا رہوں گا
اور جب قابل ہوا تو کسی اور ضرورت مند کی مدد ضرور کروں گا
اگر آپ مالی مدد نہیں کر سکتے تو میری اس اپیل کو آگے شیئر کرنا بھی بہت بڑی مدد ہے۔
اللہ آپ سب کو جزائے خیر دے۔
🤲
Support us. Donate today.
Here's what's new:
Organizer
Contact
Beneficiary
Your donation's impact matters to us, we hold ourselves accountable.