سیلاب زدگان کے لیے عطیات / ڈونیشن کی اپیل

Muhammad Kashif | Organizer

Muhammad Kashif | Organizer

باادب گزارش ہے کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہمارا پورا گاؤں، موضع بختیاری، تحصیل احمد پور شرقیہ، ضلع بہاولپور بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سیلابی پانی کی وجہ سے گاؤں کے متعدد گھر مکمل طور پر منہدم ہو چکے ہیں جبکہ باقی گھر رہائش کے قابل نہیں رہے۔ فصلیں، مویشی، گھریلو سامان اور اناج مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔

اس وقت صورتحال نہایت سنگین ہے۔ گاؤں کے درجنوں خاندان اس شدید سردی میں کھلے آسمان تلے پڑے ہوئے ہیں۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں کے پاس نہ مناسب کپڑے ہیں اور نہ ہی محفوظ رہائش۔ سرد راتوں میں لوگ ترپالوں یا کھلے میدانوں میں رہنے پر مجبور ہیں، جس سے بیماریوں اور جانی نقصان کا شدید خدشہ ہے۔

صاف پانی، خوراک، ادویات، گرم کپڑوں اور عارضی رہائش کی سخت کمی ہے۔ لوگوں کے روزگار کے ذرائع ختم ہو چکے ہیں اور حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔

آپ حضرات خود موضع بختیاری کا وزٹ کر کے حالات کا جائزہ بھی لے سکتے ہیں تاکہ زمینی حقائق آپ کے سامنے آ سکیں۔ ہم آپ سے مؤدبانہ اور درد بھری اپیل کرتے ہیں کہ اللہ کے نام پر پورے گاؤں کے متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری مالی امداد، راشن، گرم کپڑے اور رہائش کا بندوبست فرمایا جائے۔

آپ کی مدد اس سخت سردی میں ہمارے لیے زندگی اور موت کا سوال بن چکی ہے۔

اللہ تعالیٰ آپ کو اس نیکی کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین۔

درخواست گزار: محمد کاشف

گاؤں کا نام: موضع بختیاری

تحصیل: احمد پور شرقیہ

 

Read more

Support us. Donate today.

Here's what's new:

Muhammad Kashif

Organizer

Contact

Muhammad Kashif

Beneficiary


Uch Road, Ahmadpur East Punjab
Subscribe to get updates about this fundraiser

Your easy, powerful, and trusted home for help

Free & Convenient

No platform fees at Gohelpme.pk, your generosity supports us.

Transparency

Your contribution goes directly to the cause you care about.

Trust and Accountability

Your donation's impact matters to us, we hold ourselves accountable.

Explore the world of opportunities to create a positive impact.
Happening Nationwide

Need help?

Start a WhatsApp chat or leave us a message.

or
Donate