Talha Talha | Organizer
Talha Talha | Organizer
السلام علیکم، میرا نام طلحہ ہے اور میں منڈی شاہ جیونہ، ضلع جھنگ کا رہائشی ہوں۔
میں ایک مزدور آدمی ہوں اور اپنی بیوی، بچی اور بیمار والدین کی کفالت کرتا ہوں۔ میرے والد کی طبیعت اکثر خراب رہتی ہے اور وہ گھر سے باہر کام نہیں کر سکتے، جبکہ والدہ کی بھی طبیعت ناساز رہتی ہے۔
میں محنت مزدوری کے طور پر مختلف سکولوں کے باہر چاول کی ریڑھی لگاتا ہوں۔ جب سکولوں میں تفریح یا چھٹی ہوتی ہے تو میں اپنی ریڑھی وہاں لے جاتا ہوں اور بچوں کو چاول فروخت کرکے اپنے گھر کا خرچ چلاتا ہوں۔
میری سب سے بڑی ضرورت اس وقت ریڑھی رکشہ ہے، تاکہ میں اپنی ریڑھی اور سامان آسانی سے مختلف سکولوں تک لے جا سکوں اور اپنا روزگار بہتر طریقے سے جاری رکھ سکوں۔
میں کسی سے مفت زندگی گزارنے کے لیے نہیں، بلکہ اپنے ہاتھ سے محنت کرکے اپنے خاندان کا سہارا بننے کے لیے مدد مانگ رہا ہوں۔ اگر آپ میرے لیے ریڑھی رکشہ کا انتظام کرنے میں مدد کریں گے تو یہ میرے لیے مستقل روزگار کا ذریعہ بن سکتا ہے۔
آپ کی چھوٹی سی مدد میرے اور میرے خاندان کے لیے بہت بڑا سہارا بن سکتی ہے۔
Support us. Donate today.
Here's what's new:
Organizer
Contact
Beneficiary
Your donation's impact matters to us, we hold ourselves accountable.