میرے خواب اور میری بیٹیاں

Saeeda Bb | Organizer

Saeeda Bb | Organizer

السلام علیکم 

میں خیبر پختونخوا کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھتی ہوں میری پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے میرا شوہر پہلے سعودیہ میں ہوتا تھا اس وقت ہمارے خالات اچھے تھے زندگی اچھی گزر رہی تھی خالات نے پلٹا تب کھایا جب اچانک سے میرے شوہر کو وہاں کے پولیس نے گرفتار کیا اور انہیں تین سال کی قید ہوئی جو جمع پونجی تھی وہ ان پر خرچ ہو گئی میری زندگی کا سب سے مشکل وقت وہی تھا میرے سارے سسرالیوں نے ہمارے ساتھ قطع تعلق کر دیا یہاں تک کہ میرے شوہر کے بہن بھائیوں نے بھی اس مشکل وقت میں میرے اپنے بھائیوں نے میرا ساتھ دیا لیکن اس طرح کے ہم صرف ذندہ رہ سکے اس وقت تک جب تک میرا شوہر لوٹ آیا اسے بھی ایک احسان مانا ان کا کہ اپنا حیرات زکوٰۃ ہمیں دیا کرتے تھے لیکن ان مشکلوں نے ایک بات سیکھائی کہ ماں باپ کو اپنے بیٹیوں کو ہمیشہ اس قابل بنانا چاہیے کہ زندگی کے کسی موڑ پر اکیلی رہ جائے تو اپنے بقا کے لئے خود کما سکے اس لئے میں نے اس وقت خود سے عہد کیا تھا کہ میں اپنی بیٹیوں کو پڑھاؤ گی اور اور انہیں اس قابل بناؤ گی کہ مشکل خالات میں وہ کسی کی مختاج نہ رہے اور اپنی طرف سے میں نے پوری کوشش کی لیکن تین سال پہلے مجھے میرے اپنے سگے بھائی نے کاروبار کے نام پر مجھے دھوکہ دیا میرے شوہر جب سعودیہ میں تھے تب انہوں نے تین یا اس سے تھوڑی زیادہ زمین خریدی تھی جس میں آدھے پر اپنا گھر بنایا اور آدھے زمین پر کاشت کرتے تھے لیکن میرے بھائی نے میرے شوہر کو یہ کہہ کر بہلایا کہ کاروبار سے اس زمین کو تم دوبارا خرید سکتے ہو اس اسے بیچ دو اور میرے ساتھ کاروبار میں شریک ہو جاؤ ایک تو میرا شوہر ان پڑھ دوسرے بیمار رہنے لگے تھے جیل سے آنے کے بعد بیمار رہنے لگے تھے اس نے فوراً اعتبار کر لیا اور زمین بیچ کر سارا پیسہ اس کے حوالے کر دیا ایک سال تک یہ کہ کر کہ نقصان ہو رہا ہے ہم چپ رہے کیونکہ مجھے کاروبار کی سمجھ نہیں تھی اور میاں آن پڑھ پھر کسی نے کہا کہ کوئی نقصان نہیں ہو رہا بس آپ کو نکال باہر کر رہا ہے جب جاکے بات کی تو اس نے ہمارے پیسے دینے سے انکار کر دیا بہت مشکلوں سے تھانوی کچہریوں کے چکروں کے بعد اپنے پیسے تو لے لئے لیکن کسی کام نہ آسکے میرا شوہر اس صدمے سے اور زیادہ بیمار رہنے لگے اور جو پیسہ تھا ان پر لگا دیا اور میرے خواب جو میں نے اپنے بیٹیوں کے لئے دیکھے تھے ادھورے رہ گئے لیکن میرے بیٹی نے فری میڈیکل سائنس کی ہے اور میں اسے مزید پڑھانا چاہتی ہوں میری آپ سب سے درخواست ہے کہ میری اس سلسلے میری بیٹیوں کے حوالے سے میرے خوابوں کو پورا کرنے میں میری مدد کریں شکریہ 

Read more

Support us. Donate today.

Here's what's new:

Saeeda Bb

Organizer

Contact

Saeeda Bb

Beneficiary


Umarzai, Khyber Pakhtunkhwa
Subscribe to get updates about this fundraiser

Your easy, powerful, and trusted home for help

Free & Convenient

No platform fees at Gohelpme.pk, your generosity supports us.

Transparency

Your contribution goes directly to the cause you care about.

Trust and Accountability

Your donation's impact matters to us, we hold ourselves accountable.

Explore the world of opportunities to create a positive impact.
Happening Nationwide

Need help?

Start a WhatsApp chat or leave us a message.

or
Donate